ابنا: لبنان کے وزيراعظم نجيب ميقاتي نے جمعرات کو لبنان کے شمالي شہر طرابلس کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ اس شہر ميں ہونے والي جھڑپوں کا مقصد لبنان کو شام کي لڑائيوں ميں الجھانا ہے –
نجيب ميقاتي نے خبردار کيا کہ لبنان کو دشمنوں کي طرف سے بڑے خطروں کا سامنا ہے اس لئے لبنان کي سبھي جماعتوں کو اس سلسلے ميں ہوشيار رہنا چاہئے-
لبنان کے وزير داخلہ مروان شربيل نے بھي شمالي شہرطرابلس کي صورتحال کو حساس اور نازک قرارديا اور کہا کہ پوري قوم کو ملک ميں امن و امان کي برقراري کے لئے ايک ہوجانا چاہئے - اس درميان لبنان ميں خبري ذرائع نے اطلاع دي ہے کہ طرابلس ميں اعلان شدہ فائربندي کے بعد ايک بار پھر جھڑپيں شروع ہوگئي ہيں جس کے نتیجے ميں اب تک بارہ افراد ہلاک اور سو ديگر زخمي ہوگئے –
.......
/169